Saturday, November 20, 2010

درود شریف پڑھنے کے فضائل


ایک بار درود پاک پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں۔ دس نیکیاں لکھتی جاتی ہیں، دس درجے بلند ہوتے، دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

دورد پاک پڑھنے والے کی دعاء قبول ہوتی ہے۔

درود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر حضور تاجدار انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے کندھے مبارک کے ساتھ چھو جائے گا۔

درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے دو جہاں صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ جائے گا۔

درود پاک پڑھنے والے کے سارے کاموں کے لئے قیامت کے دن حضور سرکار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ذمہ دار ہو جائیں گے۔

درود پاک پڑھنے سے دل کی صفائی حاصل ہوتی ہے۔

درود پاک پڑھنے والے کو جانکنی میں آسانی ہوتی ہے۔

جس مجلس میں درود پاک پڑھا جائے، اس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہیں۔

درود پاک پڑھنے سے سیدالانبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی محبت بڑھتی ہے۔

10۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم خود دورد شریف پڑھنے والے سے محبت فرماتے ہیں۔

11۔ قیامت کے دن سید دو عالم نور مجسم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم درود پاک پڑھنے والے سے مصافحہ فرمائیں گے۔

12۔ فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔

13۔ فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے درود شریف کو سونے سے قلموں سے چاندی کے کاغذوں پر لکھتے ہیں۔

14۔ درود پاک پڑھنے واکے کا درود شریف دربار رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں لے جا کر یوں عرض کرتے ہیں۔ “یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ! فلاں کے بیٹے نے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں درود پاک کا تحفہ حاضر کیا ہے۔“

15۔ درود پاک پڑھنے والے کا تین دن تک فرشتے گناہ نہیں لکھتے۔ (جذب القلوب۔ ص 253)

No comments:

Post a Comment