Saturday, November 20, 2010

درود شریف کے فضائل

درود شریف کے فضائل
دورد پاک پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں۔ جن میں سے کچھ بزرگان دین نے اپنی اپنی کتابوں میں بیان کئے ہیں۔ مثلاً علامہ امام حافظ الحدیث شمس الدین سخاوی قدس سرہ نے “القول البدیع“ میں لکھے ہیں۔ ان میں سے چند یہاں سپرد قلم کئے جاتے ہیں۔

القول البدیع میں درود شریف کے فوائد

حبیب خدا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ عزوجل درود بھیجتا ہے۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس۔

جب تک بندہ درود پاک پڑھتا ہے، فرشتے رحمت اور بخشش کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے۔

درود پاک پڑھنے سے درجات بلند ہوتے ہیں۔

درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں سے نجات پاتا ہے۔

درود پاک پڑھنے والا اللہ تعالٰی کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے۔

اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ نفاق سے بَری ہے۔

اور لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بَری ہے۔

درود پاک پڑھنے والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے۔

10۔ درود پاک پڑھنے والے کے لئے سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔

11۔ جو شخص درود پاک کو ہی وظیفہ بنالے، اس کے دنیا اور آخرت کے سارے سارے کام خود اللہ تعالٰی اپنے ذمے لے لیتا ہے۔

12۔ درود شریف پڑھنے والے کے لئے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا۔

13۔ درود پاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں رہے گا۔

14۔ پل صراط پر سے نہایت آسانی اور تیزی سے گزر جائے گا۔

15۔ پل صراط پر درود پاک پڑھنے کو نور عطا ہوگا۔

16۔ درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے اپنا مقام جنت میں دیکھ لیتا ہے۔

17۔ درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے۔

18۔ درود پاک تنگدستی کو دور کرتا ہے۔

19۔ درود پاک مجلسوں کی زینت ہے۔

20۔ درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب لوگوں سے حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے زیادہ قریب ہوگا۔

21۔ درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرش الٰہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائے گی۔

22۔ درود پاک پڑھنے والے کے لئے جب وہ حوض کوثر پر جائے گا، خصوصی عنایت ہوگی۔

23۔ درود پاک، پڑھنے والے اور اس کی اولاد کو اور اس کی اولاد کو فائدہ دیتا ہے۔

24۔ درود پاک پڑھ کر جس کو بخشا جائے، اسے بھی نفع دیتا ہے۔

25۔ درود پاک پڑھنے سے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے۔

26۔ درود پاک پڑھنے والے کا دل زنگار سے پاک ہو جاتا ہے۔

27۔ درود پاک پڑھنے والے سے اعمال پاک ہو جاتے ہیں۔

28۔ درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں۔

29۔ درود پاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔

30۔ تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم درود پاک پڑھنے والے کی گواہی دیں گے۔

31۔ سب سے بڑی نعمت یہ کہ درود پاک پڑھنے والے کو تاجدار رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوگی۔ (القول البدیع)

No comments:

Post a Comment