رسول اللہ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا
الصلوٰۃ و السلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی اٰلک واصحابک یاحبیب اللہ
الصلوٰۃ و السلام علیک یانبی اللہ
وعلٰی اٰلک واصحابک یانور اللہ
حضرت انس بن مالک (رضی اللہ تعالٰی عنہ) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:۔
“جو شخص مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھے اللہ تعالٰی اس درود شریف پڑھنے والے کے سانس سے ایک سفید بادل پیدا فرماتا ہے۔ پھر اسے برسنے کا حکم دیتا ہے۔ جب وہ برستا ہے تو اللہ تبارک و تعالٰی زمین پر برسنے والے ہر قطرے سے سونا پیدا فرماتا ہے اور پہاڑ پر گرنے والے ہر قطرہ سے چاندی پیدا فرماتا ہے اور کافر پر گرنے والے ہر قطرے کی برکت سے اس کو ایمان کی دولت نصیب فرماتا ہے۔“ (مکاشفۃ القلوب)
No comments:
Post a Comment